نئی دہلی ،3؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بلی ماران سے سٹنگ کو نسلر صائمہ ریاض نے ٹکٹ کاٹے جا نے کو لیکر غم وغصہ کے ساتھ کہاکہ کا نگریس پارٹی کا پرا نی دہلی کی تما م سیٹوں پر برا حشر ہو نے والا ہے ، پرا نی دہلی کے لوگ میرے ساتھ ہو ئی ناانصافی کا بد لہ اپنے حق رائے دہی سے لیں گے۔دلبرداشتہ صائمہ ریاض نے کہا کہ میں ایک سیٹنگ کو نسلر ہو ں اور بذات خود اجے ماکن بارہا کہہ چکے ہیں کہ موجودہ کونسلرکوٹکٹ دیئے جائیں گے تو پھر میرا ٹکٹ کیوں کاٹاگیا ،ایمانداری ،محنت اور لگن کے ساتھ پارٹی کے لیے کا م کر نے کا یہ صلہ ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے صرف اپنے وارڈ کے عوام کے لیے نہیں بلکہ پوری دہلی کے باشندوں کے لیے کام کیاہے ۔ اس کے بد لے میں میرے ساتھ جوپارٹی نے کیا ہے اس سے نہ صرف کارکنوں میں شدید ناراضگی ہے بلکہ عوام بھی نالاں ہے ،کا نگریس پارٹی بھی اب بی جے پی کی طرح مسلم مخالف پارٹی بن گئی ہے اور میں اس انتخابات میں’آپ‘کوسپورٹ کروں گی۔خیال رہے کہ جنتا کالونی سے پارٹی سے سٹنگ کونسلر ذاکر خان کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے،یہاں سے چراغ وششٹھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے،جہاں اس فیصلے سے ذاکر خان آزادامیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔وہیں کونڈلی ضلع سے سٹنگ کو نسلر عشرت جہاں کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے اور راجو سچدیواکوٹکٹ دیا گیا ہے،ٹکٹ کٹنے کے بعدیہاں بغاوت کی حالت بنی ہوئی ہے۔